اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت کسانوں کی فصل بازار تک پہنچانے کا انتظام کرے'

کورونا وائرس کی وجہ سے کئےگئے لاک ڈاؤن کا اثر جتنا شہری علاقوں میں ہے، اتنا ہی اثر دیہی علاقوں میں بھی ہے، لیکن دونوں جگہ فرق یہ ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں سماجی تنظیموں کی طرف سے کھانے پینے کا انتظام کیا جا رہا ہے، لیکن گاؤں میں مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے حالانکہ 50 فیصد سے زیادہ غریب گاؤں میں رہتے ہیں لیکن کٹیہار ضلع کے فلکا بلاک میں یوتھ بلڈ ڈونرس کلب کی طرف سے ضرورتمند لوگوں کی مدد کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یوتھ کلب ڈونرس کے صدر سونو خان
یوتھ کلب ڈونرس کے صدر سونو خان

By

Published : Apr 7, 2020, 12:20 PM IST

یوتھ کلب ڈونرس کے صدر سونو خان ذکی کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہات میں ضرورتمندوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور مدد کرنے والے کم ایسے حالات میں ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ سب زیادہ ضرورت مندوں تک ان لوگوں کی مدد پہنچ جائے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان لوگوں کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ پھر بھی کھانے پینے کے محتاج لوگوں تک مصیبت کی گھڑی میں کھانا پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت میں ذکی خان نے بتایا کہ ربیع فصل کے نام پر کٹیہار اور آس پاس کے اضلاع میں صرف گیہوں اور مکئی کی فصل ہوتی ہے اور کسان اپنی جمع پونجی انہیں فصلوں میں لگائے ہوئے ہیں، لیکن جس طرح کے حالات بنے ہیں اس سے کسانوں کو ان کے فصل کی صحیح قیمت مل پائے گی اس کو لے کر لوگوں کے ذہن میں کئی طرح کے خدشات ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کسانوں کی فصل بازار تک پہنچ جائے اس کو یقینی بنایا جائے اس لئے کہ اگر کسانوں کو اس کے فصل کی صحیح قیمت نہیں مل پائی تو علاقے میں خط افلاس میں زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details