اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاجر مزدوروں کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے' - بہار کی خبریں

ارریہ کے بیرگاچھی پنچایت کے سابق مکھیا نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ جو مہاجر مزدور دوسری ریاستوں سے واپس آئے ہیں اب انہیں واپس جانے نہیں دیا جائے۔ بلکہ انہیں ان کے علاقوں میں ہی روزگار فراہم کرایا جائے۔

'غریب مہاجر مزدوروں کے لیے حکومت سنجیدہ ہو'
'غریب مہاجر مزدوروں کے لیے حکومت سنجیدہ ہو'

By

Published : Jun 18, 2020, 7:35 PM IST

بیرگاچھی پنچایت کے سابق مکھیا شاد احمد نے کہا کہ بہار میں سب سے زیادہ اسی سیمانچل سے مزدور روزی روٹی کی تلاش میں باہر گھر بار چھوڑ کر جاتے ہیں مگر ابھی لاک ڈاؤن میں مزدوروں پر جو حالات گزرہے ہیں اسے سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

شاد احمد نے کہا کہ نتیش کمار نے مہاجر مزدوروں کے لیے جو اعلان کیا ہے وہ صرف اخبار اور چینل تک ہی محدود ہے، زمینی سطح پر اب ایسا کچھ نہیں ہو رہا، جو بھی مزدور آئے تھے اب وہ لوگ مجبوراً پھر اسی جگہ جان ہتھیلی میں رکھ کر روزی روٹی کے لیے جا رہے ہیں۔ نتیش حکومت کی یہ سب سے بڑی ناکامی ہے جو وہ مزدوروں کے مسائل کو حل نہیں کر پا رہے ہیں۔

'غریب مہاجر مزدوروں کے لیے حکومت سنجیدہ ہو'

انہوں نے کہا کہ آخر اس لاک ڈاؤن میں جو مزدور ہلاک ہوئے ہیں ان کا ذمہ دار کون ہے، انہیں کس درجے میں رکھا جائے گا، حکومت ان کے اہل خانہ کو کیا سہولت فراہم کر رہی ہے جس سے ان کا گھر چل سکے، حکومت کی جانب سے اب تک ایسا کچھ بھی اعلان نہیں ہوا ہے، یہ حکومت صرف مزدوروں کا ووٹ لینا جانتی ہے ان کی دکھ درد سے انہیں کوئی مطلب نہیں۔ مگر یاد رہے اسمبلی انتخابات نزدیک ہے مزدور بھائی خود پر ہوئے ظلم کو کبھی نہیں بھلائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details