بھارت بند کے دوران آر جے ڈی کسان سیل کے صدر سدھاکر سنگھ نے کہا کہ این آر سی، این پی آر اور سی اے اے سب متنازع قانون ہے۔ شہریت دینے والا نہیں بلکہ شہریت لینے والا قانون ہے۔ حکومت بھولے بھالے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔
'حکومت شہریت دیتی نہیں لیتی ہے' - شہریت دینے والا نہیں بلکہ شہریت لینے والا قانون ہے
ریاست بہار کے ضلع کیمور کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی امیدوار و آر جے ڈی کسان سیل کے صدر سدھاکر سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند شہریت دینے نہیں بلکہ شہریت لینے کی بات کرتی ہے۔ حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
سدھاکر سنگھ نے بھارت بند کے دوران اپنے حامیوں کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل کے بینر تلے بھبھوا میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کے دوران میڈیا سے خطاب میں یہ بات کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس قانون کو نافذ کرکے ہٹلر شاہی بن چکی ہے۔ ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ ایم بی اے، بی سی اے کے نوجوان پکوڑہ بیچنے کو مجبور ہیں۔ نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ لاکھوں پراٸیویٹ ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں۔ کمپنیاں بک رہی ہیں۔ اب ایل آئی سی کو بھی بیچا جا رہا ہے۔ اس پر حکومت کا دھیان نہیں ہے۔ ٹرمپ کے لیے سونے کے برتن میں کھانا پروسا جا رہا ہے۔ ملک میں بد امنی ہے اور حکومت لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔