اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nitish Kumar On Farmer حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار، نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے دھان کی خریداری سے متعلق جائزہ میٹنگ میں افسرن کو ضروری ہدایات دیں۔ Government fully ready to provide all possible help to farmers

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 28, 2022, 11:04 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع سنکلپ میں خریف مارکیٹنگ سال2022-23 میں شروع کی جارہی دھان کی خریداری کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایگریکلچر سیکریٹری این سرون کمار نے ریاست میں دھان کی تخمینی پیداوار کے بارے میں معلومات فراہم کرائی۔ سیکریٹری کو آپریٹیو محکمہ وندنا پریسی نے دھان کی خریداری کے کاموں کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کمیٹیوں کے کام کاج، کوآپریٹیو تنظیموں کے ذریعہ کی گئی تیاریوں اور کوآپریٹیو کمیٹیوں کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ خوراک اور صارفین تحفظ محکمہ کے سکریٹری ونے کمار نے بتایا کہ دھان کی خریداری کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی جن اضلاع میں دھان کی کٹائی شروع ہوئی ہے ان کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار دھان کی کم از کم امدادی قیمت 2040 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔Nitish Kumar On Farmer

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ محکمہ زراعت ضلع وار دھان کی پیداوار کے اعداد و شمار کی درست معلومات اکٹھا کر کے جلد مہیا کرائے تاکہ ضلع وار دھان کی خریداری کا ہدف مقرر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دھان کی کٹائی شروع ہوئی ہے ایسے اضلاع کی نشاندہی کریں اور وہاں سے دھان کی خریداری کا کام شروع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریداری کے عمل میں زیادہ سے زیادہ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کا فائدہ مل سکے، اس کا خیال رکھا جائے۔ دھان کی خریداری مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائے۔ بچولیوں اورگڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ 11 اضلاع میں دھان کی پیداوار کے بارے میں درست معلومات لے لی جائے۔ Government fully ready to provide all possible help to farmers

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھان کی خریداری کے بارے میںکسانوں کے درمیان تشہیر کو یقینی بنائیں تاکہ خریداری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ریاستی حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، سیکریٹری خوراک و صارفین تحفظ محکمہ ونے کمار، محکمہ زراعت کے سکریٹری این سرون کمار، محکمہ کوآپریٹیو کی سیکریٹری بندنا پریسی اوروزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار موجود تھے۔ Government fully ready to provide all possible help to farmers Nitish Kumar On Farmer

یہ بھی پڑھیں : National Congress Party عام انتخابات 2024 کے بعد بی جے پی نیست و نابود ہوجائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details