کمار نے کہا کہ 'عالمی سطح پر لوگ الرٹ ہیں اور مرکزی حکومت بھی پورے طور پر چوکس ہے۔ ہم لوگوں نے بھی ریاستی سطح پر میٹنگ کر کے تمام پہلوﺅں پر بات کی ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔'
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'بہار کے گیا میں باہر سے لوگ آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپال کی سرحد کھلی ہوئی ہے، وہاں سے بھی لوگ آمدو رفت کرتے ہیں۔ ان حالات میں ہو سکتا ہے کہ چین یا دیگر مقامات سے بھی لوگ نیپال آئے ہوں۔'