بہار میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا دوسری جگہ منتقل ہونے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں دوسری طرف کئی لوگوں کی شادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ گوپال گنج میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جہاں ایک دولہا کشتی کے سہارے سسرال پہنچ کر دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے کر آیا۔
یہ واقعہ لوگوں کے درمیان موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ معاملہ مانجھا بلاک کے نیمونیا گاؤں کا ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ جادوپور تھانہ کے بھگوان پور گاؤں کے رام وچن یادو کا لڑکا رام کنور یادو کی شادی کنہیا یادو کی بیٹی کماری کرن سے ہونا تھی۔ شادی کے دن وقت پر دولہے کی گاڑی باراتیوں کے قافلے کے ساتھ جب لڑکی کے گھر کے لئے چلی تو راستے میں سیلاب کا پانی دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے۔
مزید پڑھیں: چھپرا: دیکھتے ہی دیکھتے گنگا ندی میں ڈوب گئی کشتی