اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: بکری پروری سے بے روزگاروں کو مل رہا ہے روزگار - روایتی کاموں اور تجارت کو اپنا

Goat Farming In Gaya: بہار کے ضلع گیا میں مسلم نوجوان مویشی پروری کے ذریعہ لاکھوں کی ماہانہ کمائی کر رہے ہیں۔ اس میں بہار حکومت کا بھی تعاون ہے کیونکہ بہار میں بکری پروری کے لیے حکومت سبسڈی رقم کے ساتھ قرض فراہم کرتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس شعبے کی طرف پڑھے لکھے نوجوانوں کا رجحان بڑھا ہے۔

بکری پروری کر مسلم نوجوان دے رہے ہیں بے روزگاروں کو روزگار
بکری پروری کر مسلم نوجوان دے رہے ہیں بے روزگاروں کو روزگار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 2:37 PM IST

بکری پروری کر مسلم نوجوان دے رہے ہیں بے روزگاروں کو روزگار

گیا: رہاست بہار کے ضلع گیا میں تعلیم یافتہ مسلم نوجوان روایتی کاموں اور تجارت کو اپنا رہے ہیں۔گیا میں گزشتہ کچھ برسوں میں بکری پروری کی طرف بھی رجحان بڑھا ہے۔اس کی ایک وجہ بہار حکومت کا بکری پروری منصوبہ بھی ہے۔گیا میں کئی جگہوں پر بڑے پیمانے پر بکری پروری کی جارہی ہے ۔ ان میں مسلم نوجوان بھی شامل ہیں جو بکری پروری سے وابستہ ہیں۔

انہیں میں ایک کامران احمد بھی ہیں ،ابکری پروری اور اسکی تجارت سے لاکھوں کا سالانہ ٹرن اوور ہے ، دس سے زیادہ نسل کی بکریاں انکے پاس ہیں اور اس کے علاوہ یہ ہارٹ سے بھی بکریوں کی خریداری کر دوسری ریاستوں کو بھی سپلائی کرتے ہیں،حالانکہ کامران نے اپنے فام ہاوس میں کئی اور جانور بھی پال رکھے ہیں۔ تاہم وہ تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ یہ انکا شوق ہے ، ان میں ترکی ، بطخ ، ککڑناتھ مرغ ، کبوتر ، فاختہ اور دیگر نسلوں کی مرغیاں وغیرہ شامل ہیں کامران بتاتے ہیں کہ انہوں نے حکومت بہار کا منصوبہ " بکری پروری ' سے توکوئی فائدہ نہیں لیا لیکن یہ اسکیم بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی مدد گار ہے ۔

خاص بات یہ ہے کہ آپ خود بے روزگار ہیں لیکن اس کو شروع کرنے پر آپ دوسرے کو روزگار دیتے ہیں کیونکہ بکری پروری اگر ٹھیک ٹھنگ سے کی جاتی ہے تو اس میں دو اسٹاف تو ضروری ہے جو بکریوں کی دیکھ بھال کرے اور انکی خوراک کا بھی انتظام کرسکے۔ان کے پاس بربری ، دیسی سمیت دس سے زیادہ نسلوں کی بکریاں ہیں۔ ان بکریوں کو وہ مقامی سطح پر بھی فروخت کرتے ہیں ۔بڑی نسلوں کی بکریاں دوسری ریاستوں کو جاتی ہیں ، کامران نے کہاکہ اب بکری پروری کا ان کا کاروبار ایسا ہوگیا ہے کہ ہرطرح کی بکریاں ہیں۔تھوک میں شادی بیاہ کے لیے اور پالنے کے لیے سبھی طرح کی بکریاں ہیں۔ان کا یہ کام گزشتہ سات آٹھ برسوں سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Madaris Teacher Protest تنخواہ بند کیے جانے کے خلاف مدارس کے اساتذہ کا احتجاج

انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے اپنے مثالی کام کا حوالہ دیکر کہاکہ یہ کام شرمندگی کا نہیں ہے اگر محنت کرلی جائے تو اللہ اس میں برکت ضرور دیگا اور آپکا کاروبار بڑے پیمانے پر پھیل جائے گا۔اس لیے ملازمت کے چکر میں ہی صرف نہیں رہیں ۔ بلکہ تجارت کی طرف بھی بڑھیں خواہ آپکا کام چھوٹے پیمانے پر ہی کیوں نہیں ہو لیکن اپنے کام کو آگے بڑھائیں برکت ضرور ہوگی ، انہوں نے بتایاکہ انکی ماہانہ تجارت لاکھوں کی ہے اور وہ اس کام سے خوش اور مطمئن ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details