اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: لڑکی سے چھیڑ خانی کا معاملہ درج - کیمور میں خواتین سے بدتمیزی

ایف آئی آر میں دو خواتین کے زخمی ہونے کی بھی بات کہی گٸ ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کیمور: لڑکی سے چھیڑ خانی کا معاملہ درج
کیمور: لڑکی سے چھیڑ خانی کا معاملہ درج

By

Published : Jun 2, 2020, 10:39 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا تھانہ میں وارڈ نمبر ایک کی ساکن خاتون نے گھر میں داخل ہو کرخواتین کے ساتھ بدتمیزی، چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کی ایف آئی درج کرائی ہے۔

ایف آئی آر میں دو خواتین کے زخمی ہونے کی بھی بات کہی گٸ ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 'پولیس نے ملزم وارڈ نمبر 23 کے رہائشی نصراللہ راٸین کے لڑکے آزاد رائن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔'

شکایت کنندہ نے لکھا ہے کہ' منگل کی صبح سات بجے میری بچی اپنی سائیکل سے سبزی لینے جارہی تھی۔ تبھی مذکورہ نوجوان نے اس کی سائیکل پکڑی اور اس سے بدتمیزی کرنے لگا۔ بچی نے گھر آ کر اپنی والدہ کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔'

اسی دوران آزاد رائین نے گھر میں گھس کر لڑکی کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جب ماں اسے بچانے گئی تو اسے دھکا دے کر گرا دیا۔

وہیں جب موقع پر موجود لڑکی کی ممیری بہن نے اسے بچانے کی کوشش کی تو آزاد رائن نے اسے ڈنڈہ سے مار کر اس کا سر پھوڑ دیا۔

لڑکی کی والدہ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر بھبھوا پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details