اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ندی میں گرکر بچی کی موت - کنٹرکشن کمپنی کی عدم توجہی کی وجہ سے ایک بچی پل میں گرکر ہلاک

بہار میں ضلع گیا کے شیر گھاٹی مورہر ندی پر کنسٹرکشن کمپنی کی عدم توجہی کی وجہ سے ایک بچی پل میں گرکر ہلاک ہوگئی۔

گیا: ندی میں گرکر بچی ہلاک ہوگئی
گیا: ندی میں گرکر بچی ہلاک ہوگئی

By

Published : Aug 21, 2021, 5:58 PM IST

اطلاعات کے مطابق گیا کے شیر گھاٹی میں جی ٹی روڈ پر واقع مورہر ندی پل میں ایک بڑے سوراخ ہونے کی وجہ سے ایک بچی پل میں گر کر ہلاک ہوگئی ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے ہلاک شدہ بچی نکہت کی بہن مسکان پروین نے بتایا کہ وہ رشتے داروں کے ساتھ قمر علی شاہ کی درگاہ گئی تھی، حاضری کے بعد واپس گھر لوٹ رہی تھی تبھی مورہر ندی پل پر آٹو کے لیے سبھی رشتہ دار رکے ہوئے تھے، اس دوران نکہت پل دیکھنے کے لیے آگے نکلی اور پل میں سوراخ ہونے کی وجہ سے وہ پل کے سوراخ میں سے ندی میں گر گئی جس کے سبب ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

گیا: ندی میں گرکر بچی کی موت

واقعہ کے بعد رشتہ داروں کے مطالبے پر انتظامیہ نے غوطہ خوروں کی مدد سے حمزہ پور جیل کمپس کی باؤنڈری وال کے قریب سے لاش کو برآمد کیا اور کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج روانہ کردیا۔ اس کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: دو معصوم بچوں کے قاتل باپ کی لاش برآمد

واضح رہے کہ نکہت پروین محمد شہزاد کی بیٹی تھی۔ شہزاد شیر گھاٹی میں کرایہ کے مکان میں مقیم ہیں اور راج مستری کے طور پر کام کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details