ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک مہادلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد لڑکی نے خودکشی کر لی۔ علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہو گئی ہے۔
وہیں متاثرہ کی والدہ نے گاؤں کے ہی شہ زوروں کے خلاف اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ گراری گاؤں کی ایک نابالغ مہادلت لڑکی کے ساتھ گزشتہ 29 ستمبر کو اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق 'واقعے کی رات متاثرہ پڑوس میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں گئی تھی۔ جب وہ رات گئے گھر نہیں لوٹی تو اس کی تلاش شروع ہوئی۔ صبح ہوتے ہی اطلاع ملی کہ لڑکی گراری گاؤں میں ہی کمل یادو کے یہاں ہے۔ اس کے بعد اسے گھر لایا گیا۔ گھر آتے ہی اس نے اسکارف سے خود پھانسی لکا کرخودکشی کر لی۔'
اہل خانہ نے بتایا کہ 'متاثرہ کو تشویشناک حالت میں گیا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے اسے پٹنہ ریفر کر دیا گیا تھا۔ وہیں جمعرات کی شام علاج کے دوران پٹنہ کے نجی اسپتال میں متاثرہ کی موت ہوگئی۔'