پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سلیمہ پور گاؤں کے ششی کانت سنگھ کی 16 سالہ بیٹی شویتا کماری نے اس برس ہی انٹر میڈیٹ کا امتحان دیا تھا۔
شویتا کے والد نےکل رات کسی بات پر بیٹی کو ڈانٹ دیا تھا اور اس کے بعد گھر کےسب افراد سونے چلےگئے تھے۔ دیر رات شویتا نے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔