اردو

urdu

ETV Bharat / state

Objection to Holiday on Friday: گری راج نے جمعہ کو اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی پر سخت اعتراض کیا

بی جے پی کے سینئر لیڈر گری راج سنگھ نے بہار کے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل پر سخت اعتراض کیا ہے۔ Objection to Holiday on Friday

گری راج نے جمعہ کو اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی پر سخت اعتراض کیا
گری راج نے جمعہ کو اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی پر سخت اعتراض کیا

By

Published : Jul 30, 2022, 8:43 PM IST

پٹنہ: مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر گری راج سنگھ نے بہار کے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل پر سخت اعتراض کیا ہے۔ Objection to Holiday on Friday

ہفتہ کو یہاں جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے جمعہ کو سرکاری اسکولوں میں چھٹی پر اعتراض کرتے ہوئے اسے شرعی قانون کی طرح قرار دیا اور شدید مذمت کی۔

بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر نے کہا کہ پہلے اس طرح کی بات ملک کے اندر اتر پردیش میں دیکھی جاتی تھی تاہم اب بہار سے سامنے آرہی ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ ملک میں قانون کے تحت آزادی کے بعد سے اتوار کو اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں چھٹی ہوتی ہے۔ ایسے میں جمعہ کی چھٹی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فرقہ کے لیے شرعی قانون کے تحت ہے۔Objection to Holiday on Friday

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ ریاست کے چھ اضلاع میں تقریباً 300 سرکاری اسکول، جن میں سیمانچل کے کشن گنج کے 37، کٹیہار کے 138 اسکول شامل ہیں، جمعہ کو بند رہتے ہیں۔ جن اسکولوں میں جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے ان میں زیادہ تر اردو اسکول ہیں۔ یہاں پڑھنے والے بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہے۔

حال ہی میں جب اسکولوں میں اتوار کے بجائے جمعہ کی چھٹی ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر آئی تو ریاست کی سیاسی جماعتوں نے اس پر مختلف رائے کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details