اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی حکومت کا ملازمین کو تحفہ

بہار ریاستی کابینہ نے بچوں کے لیے 100 بستروں والا آئی سی یو اسپتال سمیت متعدد منصوبوں کو منظوری دی ۔

ریاستی حکومت کا ملازمین کو تحفہ

By

Published : Jul 10, 2019, 8:33 AM IST

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ریاستی حکومت نے ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔

سنہ 2004 کے بعد ریاستی حکومت میں اپنی خدمت دینے والے ملازمین کو گریجویٹی فائدہ ملے گا، اس کے علاوہ این پی ایس کے زیر اثر آنے والے ملازمین کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔

واضح رہے کہ پچھلی نوکری چھوڑ کر حکومت بہار میں شامل ہونے والے بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

خیال رہے کہ سنہ 2004 سے پہلے کسی دوسری جگہ نوکری کررہے ملازمین کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

یاد رہے کہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں 18 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی۔

کابینہ نے ضلع نوادہ میں پانی کی صفائی کے لیے 91.77 کروڑ روپے کی منظوری دی، جبکہ ضلع بھوجپور کے نیک نام ٹولہ میں پانی سپلائی کے لیے بھی منظوری دی گئی۔

چمکی بخارسے ہوئی ہلاکت کے بعد حکومت نے مظفر پور میں بچوں کے لیے 100 بیڈ کا آئی سی یو بنانے کے لیے 62 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جس پر کابینہ نے اپنی مہرلگادی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details