اردو

urdu

By

Published : May 21, 2023, 9:30 AM IST

ETV Bharat / state

Asian Track Cycling Championship گیا کا نوجوان تھائی لینڈ میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے منتخب

گیا ضلع کے ایک نوجوان کا نام سائیکلنگ چمپیئن شپ کے لئے منتخب ہوا ہے۔ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں چمپیئن شپ کا انعقاد ہوگا جہاں بہار کا نوجوان پرہلاد کمار انٹرنیشنل چمپیئن شپ میں حصہ لے گا۔

سائیکلنگ چیمپئن شپ
سائیکلنگ چیمپئن شپ

سائیکلنگ چیمپئن شپ

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع کے ایک گاؤں کے رہنے والے پرہلادکمار کو ’ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ ’کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پرہلاد بہار کے پہلے سائیکلسٹ ہیں جنہیں سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔پرہلاد کا تعلق ضلع گیا کے بتھانی سب ڈیویزن کے ماتحت نراوت گاوں سے ہے۔

پہاڑیوں کے درمیان میں واقع نراوت گاوں پچھڑے علاقے میں شمار ہوتا ہے، یہاں گاوں میں کرکٹ فٹ بال کو چھوڑ کر دوسرے کھیلوں کے تعلق سے لوگوں کو جانکاری نہیں ہے، یہی وجہ ہے پرہلاد کمار کا سائیکلنگ میں انتخاب ہونا لوگوں کے لیے معمہ ہے۔ گاوں کے زیادہ تر لوگ سائیکلنگ کے تعلق سے جانتے نہیں ہیں، حالانکہ اب پرہلاد کا سائیکلنگ میں انتخاب ہونے کی وجہ سے اس کھیل کے تعلق سے لوگوں کو واقفیت ہورہی ہے۔

پرہلاد کے والد سنجے یادو کہتے ہیں کہ بچپن سے پرہلاد کو سائیکلنگ کا شوق تھا تاہم وہ اس کو لیکر خوش نہیں تھے، وہ چاہتے تھے انکا بیٹا پڑھائی کو لیکر سنجیدہ ہو تاہم جب وہ اس کھیل میں کامیابی حاصل کرنے لگا تب انہیں سائکیلنگ کے تعلق سے جانکاری حاصل ہوئی اور سمجھ میں آیا کہ اس میں بھی انکے بچے کا مستقبل ہوسکتا ہے بعد میں انہوں نے اپنے بچے کو اس کھیل کے لیے تیاری کرانے کی غرض سے دوسری ریاستوں کو بھیجا ۔دہلی، رانچی پٹیالہ سمیت کئی جگہوں پر اسکی تربیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پرہلاد اگلے ماہ 9 جون سے 13 جون تک تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔ اس کامیابی پر اس کے گاؤں اور آس پاس کے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔

گاوں کے ہی اوپیندر پرساد نے کہاکہ بچپن سے پرہلاد پڑھائی کے ساتھ کھیل کا شوقین تھا اور گاوں کی خراب سڑکوں پر وہ سائیکل چلانے کا شوق رکھتا تھا ، وہ یہیں گاوں میں سائیکل سے کرتب دیکھا تا تھا آج اسکی کامیابی پر ہم سب خوش ہیں اور امید ہے کہ وہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر واپس آئے گا ۔

مزید پڑھیں:World Thalassemia Day 2022: گیا میں مسلم نوجوان کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

واضح ہوکہ پرہلاد کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے، اسکے والد سنجے یادو ایک کسان ہیں اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ ضلع گیا ہی نہیں بلکہ بہار کا پہلا نوجوان ہے جو سائیکلنگ میں انٹرنیشنل چمپئن شپ میں حصہ لے گا ۔پرہلاد کی اس کامیابی پر بہار محکمہ کھیل نے بھی مبارک باد پیش کی ہے اور ضلع کھیل افسر نے یقین دلایاکہ پرہلاد کو اس کھیل میں جو بھی ضروریات ہوں گی اس کی جانچ کراکر پوری کی جائے گی۔ بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن شنکرن آرٹ کلچر اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر جتیندررائے اور سکریٹری وندنا پریسی نے بھی پرہلاد کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details