بہار کے مرزا غالب کالج کے شعبہ کمپیوٹر کی جانب سے سائبر کرائم پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائبر کرائم سے متعلق تین مہمان مقررین نے اپنے اہم خیالات پیش کیے بہار سائبر کرائم کے ایس پی سشیل کمار نے کہا کہ حکومت سائبر کرائم سے بچنے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے، اگر ہم تھوڑا سا چوکنا رہیں تو اس خطرے سے بچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کیے ہیں، جہاں آپ سائبر کرائم سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ساتھ ہی اگر آپ دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں تو وہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل ذرائع کی مختلف قسم کی سائٹس کا تذکرہ کیا اور بتایاکہ ہمیں سائبر کرائم کا یہ شکار بناتی ہیں انہوں نے غیر ضروری سوشل میڈیا سے حتی الامکان اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سمجھے کوئی چیز اسٹال نہ کریں۔
سوشیل کمار نے بتایا کہ ایک مضبوط پاس ورڈ ہمیں سائبر کرائم سے بچا سکتا ہے تاریخ پیدائش، گاڑی کے نمبر وغیرہ سے بنے پاس ورڈ کو آسانی سے کاپی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ انجینئر یو ایس اے شاداب بیگ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم سے جڑے افراد آسانی سے بچوں اور کام کرنے والی خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں، واٹس ایپ ای میل وغیرہ کو سائبر کرائم کرنے والے آسانی سے نشانہ بنالیتے ہیں۔