بہار میں گزشتہ پانچ دنوں سے سخت سردی پڑ رہی ہے، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلع گیا سمیت کئی اضلاع میں 23 دسمبر تک کولڈڈے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
گیا میں آئندہ چار پانچ دنوں تک درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی بات محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے۔ حالانکہ سخت سردی کے موسم میں بھی انتظامیہ بچاؤ کے انتظامات کو لیکر حساس نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو نے گیا میں سردی سے بچاؤ کے انتظامات اور کمیوں پر مسلسل اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی ہے اور اس کی خبر کا اثر بھی ہواہے۔ اہم پوائنٹس پر الاؤ جلانے کا نظم کیا گیاہے۔
آج رات پھر ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے شہر کے گاندھی میدان علاقے کا جائزہ لیا ہے۔ رین بسیرا کے پاس موجود کچھ افراد الاو 'آگ' تاپتے نظر آئے، پوچھے جانے پر بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے کچھ مقامات پر الاؤ جلانے کے نظم کیے گئے ہیں۔