گیا:ریاست بہار میں گیا میونسپل کارپوریشن ایک اہم سرکاری ادارہ ہے، جس کے ماتحت شہر کی ترقی، علاقے میں صاف و ستھرائی، گلی کی نالی بنانے اور روزانہ پانی کی سپلائی سمیت ہر طرح کی سہولیات دستیاب کرانے کی ذمہ داری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی نئی تشکیل کے بعد ہر محلے میں سرکار منصوبوں کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کا چیلنج ہے اور یہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس بار پہلی مرتبہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست عوام نے کیا ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن کے سبھی 53 وارڈوں میں ہر طرح کے کاموں کو انجام دینا میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے لازمی ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتخاب کے فوری بعد میونسپل کارپوریشن میں مالی سال 2024_2023 کے لیے بجٹ تیار کرنے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ کارپوریشن کی جانب سے خط جاری کر کے نو منتخب عوامی نمائندوں سے بجٹ بنانے کے تعلق سے مشورے مانگے گئے ہیں۔ عوامی نمائندے اس کام میں مصروف ہیں۔ اس دوران ان وارڈوں کے باشندوں نے کارپوریشن سے وابستہ اپنی امیدیں سامنے رکھی ہیں، جہاں برسوں سے ترقی نہیں ہوئی ہے، جو پچھڑے اور اقتصادی طور پر کمزور ہیں اور جن علاقوں میں نالی کا پانی راستے پر بہتا رہتا ہے، جہاں نہ پختہ سڑک ہے اور نہ پختہ گلی ہے، وہاں پہنچ کر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مقامی باشندوں سے بات کی۔
Gaya Municipal Corporation Election گیا کا وارڈ نمبر چھ بنیادی سہولیات سے محروم - گیا میونسپل کارپوریشن
گیا میونسپل کارپوریشن اپنے 53 وارڈوں میں عوامی بہبود کی اسکیمز کو نافذ کرنے کے لیے بجٹ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اسی درمیان وارڈ نمبر چھ کے عوام نے علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی شکایت کی ہے۔ There is no basic facilities in gaya
مزید پڑھیں:۔Negligence of Gaya Municipal Corporation: مسلم اکثریتی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم
یہاں کے اقبال نگر کے رہنے والے محمد مصطفی نے کہا کہ وارڈ نمبر چھ چھ ہزار سے زیادہ آبادی والی بستی ہے، یہاں پر ایک دو گلی کو چھوڑ کر بقیہ تمام سڑکیں کچی ہیں۔ اس وارڈ کی زیادہ تر گلیوں میں پختہ سڑک نہیں ہے اور پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے گندا پانی سڑک اور گھروں کے باہر بہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی تک نالی کے لئے کوئی سڑک نہیں نکالی گئی۔ جب بھی یہاں سے کوئی وارڈ کونسلر جیت درج کرتا ہے تو سارے دعوے بھول کرکے دوبارہ وارڈ میں نظر ہی نہیں آتا۔ وہیں مقامی خاتون گلستان خاتون نے کہا کہ بچپن سے ہی اس محلے کی یہی حالت دیکھ رہی ہیں، چالیس برس ہوگئے لیکن محلے کی صورتحال بالکل نہیں بدلی۔ یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی میونسپل کارپوریشن سے امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہی علاقے کی ترقی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وارڈنمبر چھ میں اقبال نگر اور وارث نگر کے ساتھ دوسرے چھوٹے محلے بھی شامل ہیں اور یہاں سے اس مرتبہ اقبال نگر کی مسلم خاتون رافعہ وارڈ کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔