اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Legislative Council گیا کے گریجویٹ اور ٹیچر حلقوں کےلیے ووٹنگ جاری - گیا خبر

گیا کے گریجویٹ اور ٹیچر حلقہ کے لئے صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ شیرگھاٹی آمس سمیت کئی بوتھوں پر مسلم ووٹروں کی لمبی قطارلگی ہے۔ گریجویٹ حلقہ کے ایک لاکھ سے زائد ووٹروں میں اچھی خاصی تعداد مسلم ووٹروں کی ہیں جو گریجویٹ حلقہ کے امیدوار کو ووٹ کریں گے۔

ووٹرز
ووٹرز

By

Published : Mar 31, 2023, 3:31 PM IST

بہار قانون ساز کونسل کے گریجویٹ اور ٹیچر حلقوں کی پانچ سیٹوں پر آج صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ آج شام چار بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 5 اپریل کو ہوگی ۔اس انتخاب میں اصل مقابلہ بی جے پی اور عظیم اتحاد کے درمیان ہے،تاہم آزاد امیدوار اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کےکل 48 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن پانچ نشستوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے اس میں گیا 2 ٹیچر اور 2 گریجویٹ حلقے بھی شامل ہیں۔


گیا گریجویٹ حلقہ میں 119839 ووٹر اپنے حق کا استعمال کریں گے جبکہ ٹیچر حلقہ کے لئے 19434 ووٹرووٹ کرینگے۔ ووٹنگ کو لے کر یہاں حفاظتی انتظامات پختہ کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ مراکز کے آس پاس کے علاقوں میں گشتی بڑھادی گئی ہے اس دوران ووٹنگ کو لیکر ووٹر پرجوش ہیں، خاص کر مسلم علاقوں کی ووٹرز صبح سے ہی قطار بند ہو کر ووٹ کر رہے ہیں۔ گیا کے شیرگھاٹی کے بوتھ پر مسلم ووٹروں کی تعداد اچھی خاصی نظر آئی۔ یہاں خواتین بھی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے قطار بند تھیں۔

امروز علی نامی شخص نے بتایا کہ گیا گریجویٹ حلقے میں اچھی خاصی تعداد مسلمانوں کی ہے اور اس میں شیرگھاٹی کا علاقہ بھی شامل ہے۔ مسلم ووٹرز نماز جمعہ سے قبل اپنے حق رائے دہی کے استعمال کرنے کی کوشش میں تھے۔ دیگر ایام کی طرح آج موسم راحت بخش ہے، جسکی وجہ سے مسلم روزہ دار ووٹروں کو کڑی دھوپ اور گرمی سے راحت ہے۔ واضح ہو کہ اس الیکشن میں بی جے پی اور مہا گٹھ بندھن کے امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔

گیا گریجویٹ حلقہ کے لئے آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیٹے پونیت کمار سنگھ گریجویٹ حلقے سے امیدوار ہیں جبکہ اسی سیٹ پر بی جے پی کے قدآور رہنما اور سابق چیئرمین کونسل اودھیش نارائن سنگھ ان کے مدمقابل ہیں۔ اودھیش نارائن سنگھ گزشتہ کئی بار یہاں گریجویٹ حلقہ سے منتخب ہورہے ہیں۔ جبکہ ٹیچر حلقہ کے لیے جے ڈی یو کے امیدوار سنجیو شام سنگھ کا مقابلہ بی بی کے جیون کمار سے ہے ۔

مزید پڑھیں:Bihar legislative council election 2022: دربھنگہ میں بہار قانون ساز کونسل انتخابات مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details