اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: عرس شمسی قادری محدود پیمانے پر منعقد - مولانا عمر نورانی

مولانا الشاہ شمس الہدیٰ کا 38 واں عرس کا انعقاد کیا گیا ، عرس کے جلسہ عام میں ملکی سطح کے علما اور شعراء کی شرکت ہوئی۔

Gaya: Urs Shamsi Qadri held on a limited scale
گیا: عرس شمسی قادری محدود پیمانے پر منعقد

By

Published : Jan 6, 2021, 5:07 PM IST

گیا کے گیوال بیگہ میں واقع آستانہ شمس الہدیٰؒ میں انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ سالانہ عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ مولانا الشاہ شمس الہدیٰ کا 38 واں عرس ہے۔ اس میں ملک کے مختلف علاقوں سے مریدین ومتوسلین اور عقیدت مندوں کی آمد ہوئی۔ سجادہ نشین مولانا امین الہدی قادری کی سرپرستی میں ایک جلسہ بھی منعقد ہوا۔

گیا: عرس شمسی قادری محدود پیمانے پر منعقد

عرس کی تقریبات کے تحت بعد نماز فجر قرآن خوانی سے عرس کا آغاز ہوا، اس کے بعد زیارت کا سلسلہ شروع ہوا۔ حالانکہ کورونا وائرس کو لیکر محدود پیمانے پر ہی عرس کی تقریبات منعقد ہوئی ہے۔ ہر برس بڑے پیمانے پر عرس ہوتا تھا اور اس میں ہزاروں کا مجمع ہوتا تھا۔

خانقاہ قادریہ شمسی کے سجادہ نشین مولانا امین الہدیٰ قادری نے بتایا کہ اس مرتبہ صرف روایت کو برقرار رکھنے کے لیے عرس ہوا ہے۔ مریدوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ہی عرس کی تقریب منعقد کرنے کو کہا گیا ہے۔

گیا: عرس شمسی قادری محدود پیمانے پر منعقد

ہربرس عرس کے موقع پر میدان میں بعد نماز ظہر جلسہ عام اور نعت خوانی کا اہتمام ہوتا تھا تاہم اس مرتبہ محدود اوقات میں چھوٹے پیمانے پر جلسہ ہوا ہے۔

اس موقع پر مولانا عمر نورانی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر طریقت حضرت مولانا شمس الہدی قادری علیہ الرحمہ کے آستانہ پر وزیر اعلیٰ کی بھی حاضری ہوتی ہے۔ اس خانقاہ میں قریب 28 لاکھ روپے کی لاگت سے خانقاہ کی چار دیواری، مزار حضرت تجمل الہدی قادری علیہ الرحمہ کی تعمیر اور آستانہ کے گراؤنڈ میں ٹائلس لگانے کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ سے سبھی طبقے کی عقیدت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details