گیا میں آئے دنوں مجرمانہ واردات ہورہی ہیں۔ پولیس ان وارداتوں کو روکنے کے لیے پرانے سبھی مجرمانہ واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اسی کڑی میں آج پولیس نے ایک معاملے میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان دونوں ملزمان کے خلاف پہلے سے بھی کئی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
سٹی ڈی ایس پی راج کمار ساہ نے بتایا کہ رام پور تھانہ حدود میں واقع اے پی کالونی میں کوتوالی تھانہ کے رہنے والے ایک ٹھیکیدار گھر کی تعمیر کررہے تھے تبھی سامو یادو اور اس کے ساتھیوں نے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم نہیں دیے جانے کے بعد ملزمان نے ٹھیکیدار کو سترہ فروری 2021 کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ تاہم بہتر علاج سے ٹھیکیدار کی جان بچ گئی۔