بہار میں نافذ کئے گئے لاک ڈاون کو ' جنتاکرفیو ' کا نام دیا گیا ہے۔ حکومت و انتظامیہ نے عوام سے گھروں میں رہ کر خود کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔ لاک ڈاون کا سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے ضلع مجسٹریٹ جائزہ لے رہی ہیں، لاک ڈاون کے دوسرے دن سڑکیں سنسان نظر آئیں ، حالانکہ کچھ مقامات پر خاص طور سے سبزی منڈی میں لوگوں کی بھیڑ ضرور دیکھی گئی
ریاستی حکومت نے بہار کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز، سب ڈویژن ہیڈ کوارٹرز، بلاک ہیڈ کوارٹرز اور بلدیاتی اداروں میں 16 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ وہیں گیا کی ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ بھی اس لاک ڈاؤن کو نافذ کرانے کے لیے مصروف ہے۔گیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ خود ہی سڑک پراتر کر اسکی کمان سنبھالے ہوئے ہیں ،
واضح رہے کہ ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو سو سے زائد کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے کہا کہ پچھلے تین لاک ڈاؤن کے مقابلے میں اس لاک ڈاؤن کو جنتا کرفیو کی طرح نافذ کیا گیا ہے۔ اس میں عام عوام بھی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کررہی ہیں۔ زیادہ تر افراد اپنے گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ضرور ہیں جو مختلف کاموں کے لئے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ مختلف مقامات پر تفتیش بھی کررہی ہے اور وہیں سڑک پر بے وجہ گشتبازی کرنے والے لوگوں اور ماسک نہ پہننے والے لوگوں سے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کچھ دکانیں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے، اگر ایسے میں یہ متعلقہ دکانیں لاک ڈاؤن کے دوران کھلی ہوئی پائی گئیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔