ریاست بہار کے ضلع گیا میں بلدیاتی حلقوں میں انتخابات اور نتائج کے تقریبا پندرہ دن بعد جمعہ کو نومنتخب نمائندوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیاہے ۔آج گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر،ڈپٹی میئر اور وارڈ کونسلروں کو کلکٹریٹ میں جبکہ دیگر اداروں کے ممبران کی متعلقہ بلاک ہیڈ کوارٹر میں حلف برداری ہوئی، اس کے لیے افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔ خصوصی اجلاس کے بعد ارکان نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔Swearing in of Councilors including Deputy Mayor in Gaya
واضح رہے کہ گیا میونسپل کارپوریشن میں کل 53وارڈ ہیں، جس میں 52وارڈوں میں انتخابات مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ ایک وارڈ کے امیدوار کی موت انتخاب سے قبل ہونے کی وجہ سے وہاں انتخاب منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ابھی موجودہ 52 وارڈکونسلروں میں 11 وارڈ کونسلر مسلمان ہیں، جنہوں نے شہر کے مختلف وارڈں سے جیت درج کی ہے، اس میں پانچ مسلم وارڈ کونسلروں نے دوبارہ جیت درج کی ہے جبکہ 6 کونسلر نئے ہیں۔ ان 11 میں 6 مرد اور 5خاتون وارڈ کونسلر ہیں۔ آج سبھوں نے عہدہ اور راز داری کا حلف اٹھایا ہے ۔