بہار کے ضلع گیا میں محرم کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آدتیہ کمار نے ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مشترکہ حکم جاری کیا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہ اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصر پر فورا کاروائی کی جائے۔
محرم کے موقع پر پورے ضلع کے 194 مقامات کو حساس مقام کے طور پر نشان زد کرتے ہوئے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے، ساتھ ہی ایک گشتی ٹیم کو مجسٹریٹ کی نگرانی میں تعینات کیا گیا ہے، جو گشت کے دوران صورتحال پر نظر رکھے گی۔