اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ہولی کے موقع پر سخت حفاظتی اتنظامات - ضلع گیا میں ہولی کا جشن

ضلع گیا میں ہولی تہوار کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹنے کے لیے پوری تیار ہے۔

گیا: ہولی کے موقع پر سخت حفاظتی اتنظامات
گیا: ہولی کے موقع پر سخت حفاظتی اتنظامات

By

Published : Mar 10, 2020, 7:55 AM IST

ریاست بہار ضلع گیا میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رنگوں کے تہوار پر خصوصی نظر رکھیں۔ ہولی کی رسم آج رات ہولی دہن سے شروع ہوگئی ہے۔

گیا: ہولی کے موقع پر سخت حفاظتی اتنظامات

اس کولیکر پرامن ماحول میں ہولی تہوار کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کا دعوی انتظامیہ نے کیا ہے۔

وہیں سبھی حساس علاقے میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ہولی کا تہوار آپسی بھائی چارہ اور اخوت کے ساتھ منائیں۔

گیا: ہولی کے موقع پر سخت حفاظتی اتنظامات

اسی کے ساتھ ہی انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس ہولی کے موقع پر شرپسند عناصر پر خصوصی نگاہ رکھے۔

پیر کی شام کو پولیس لائن احاطہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا نے ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے سبھی افسران، مجسٹریٹ، زونل مجسٹریٹ وپولیس جوانوں کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں بریف کیا۔

ڈی ایم نے سبھی افسران کو ہدایت دی کہ وہ شرپسندوں سے سختی سے نمٹیں اور امن وقانون کی صورتحال کو ہرحال میں برقرار رکھاجائے۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایاکہ تمام تیاریاں پہلے سے کی گئی ہیں، سبھی چوک چوراہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی مجسٹریٹ اور پولیس افسر کی نگرانی میں رہے گی۔

کشیدگی پھیلانے والوں کی پہچان کرکے کاروائی کی گئی، بانڈ پیپر بھی بھروائے گئے ہیں، سبھی تھانوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ضلع نے ہر بار بھائی چارہ کی مثال پیش کی ہے۔ اس بار بھی لوگوں سے اس مثال کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرارتی عناصر کی وجہ سے ماحول خراب ہوتا ہے۔ لہذا سب کو متحد ہوکر شرارتی عناصر پر نگاہ رکھنی چاہئے۔ پولیس بھی شرپسندوں کی تمام سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ساتھ ہی غیرقانونی شراب اور شرابیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، ہولی میں جوممنوعہ شراب کے نشے میں پکڑے جائیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details