اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ambedkar Jayanti ریاستی وزیر کا دعویٰ ' باباصاحب نے خواب میں آکر آئین کو بچانے کو کہا - امبیڈکر جینتی

گیا میں بھارت کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راوٴ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ریاستی وزیر نے کہا ' بابا صاحب نے خواب میں آکر بی جے پی سے جمہوریت کو خطرہ بتایا ہے، اس سے پہلے جب وہ رکن پارلیمنٹ تھے تب بھی باباصاحب نے خواتین بل کے تعلق سے کہا تھا جسکے بعد انہوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ لال کرشن اڈوانی کے ہاتھوں سے خواتین بل کی کاپی چھین کر پھاڑ دیا تھا۔

باباصاحب نے خواب میں آکر آئین کو بچانے کو کہا
باباصاحب نے خواب میں آکر آئین کو بچانے کو کہا

By

Published : Apr 16, 2023, 10:34 AM IST

باباصاحب نے خواب میں آکر آئین کو بچانے کو کہا

ضلع گیا میں آج آئین ساز مصلح قوم بھیم راوٴ امبیڈکر کی یوم پیدائش منائی جارہی ہے۔ آج ریاست کے کوآپریٹو محکمہ کے وزیر ڈاکٹر سریندر یادو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں آرجے ڈی کے رہنماؤں وکارکنان کے علاوہ کئی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے اس دوران ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر یادو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھیم راوٴ امبیڈکر اگر نہیں ہوتے تو آج ہمارے پسماندہ دلتوں دبے کچلے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملتے ، دوسرے نظریات کے حامل افراد یہی چاہتے تھے اتنا اچھا ہمارا آئین نہیں ملے آج کے دن کو ہم لوگ ایک تہوار کے دن کے طور پر منارہے ہیں اور کئی جگہوں پر تقریب ہورہی ہے جس میں عام لوگوں کو آئین سے روسناش کرایا جارہا ہے ۔

اس دوران انہوں نے بی جےپی پر بھی تنقید کی اور کہاکہ یہ لوگ دوسرے نظریہ کے ماننے والے ہیں ایک سازش کے تحت آئین اور جمہوریت کو انہی لوگوں کی طرف سے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ انکے خواب میں بابا بھیم راوٴ امبیڈکرآئے تھے اور انہوں نے خواب میں آکر کہاکہ سریندر جمہوریت اور انکے ذریعے تیار آئین کو ختم کیا جارہا ہے اسے بچاؤ ، آج ہم انکے خواب پرفکر کرتے ہیں تو حقیقت سامنے آتی ہے کہ واقعی بی جے پی آئین کو بالائے طاق رکھ کر چند کاروباریوں کو فائدہ پہنچارہی ہے ہندو مسلم کو لڑوانے کا کام بھی اسی کاہے لیکن اب بی جے پی کی یہ ساری سازشوں کو ہم بے نقاب کریں گے ۔

مزید پڑھیں:Ambedkar Jayanti آر جے ڈی دفتر میں بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی سادگی سے منائی گئی

واضح ہوکہ ڈاکٹر سریندر یادو گیا کے بیلاگنج اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں اس مرتبہ انہوں نے اپنے علاقے میں کئی مقامات پر تقریب رکھی ہے جس میں وہ امبیڈکر کی خدمات اور آئین تیار کرنے کی پوری تفصیل ذکر کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details