اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی - gaya news

بدھ کی رات ایک اسکارپیو مورہر ندی میں گرگئی جس میں سوار چھ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

گیا: سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی
گیا: سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی

By

Published : Nov 18, 2021, 12:57 PM IST

بہار میں ضلع گیا کے امام گنج میں گذشتہ روز دیر رات ایک اسکارپیو گاڑی مورہر ندی میں گرگئی جس میں سوار چھ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے سبھی زخمیوں کو اسکارپیو سے نکال کر علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا۔

حادثے میں زخمی سبھی لوگ ڈومریا بلاک کے سلیا گاؤں کے رہائشی ہیں جو پنچایت انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے کسی امیدوار کے بلانے پر پنجاب سے واپس گھر آرہے تھے۔

مزید پڑھیں:

اس دوران پنجاب سے آنے والی ٹرین کے لیٹ ہونے کی وجہ سے یہ گیا ریلوے اسٹیشن سے دیر رات تشہیری گاڑی سے اپنے گھر جارہے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

واضح ہوکہ ڈومریا اور امام گنج بلاک میں آئندہ چوبیس نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details