بہار کے گیا میں آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر " ہنر باز ایوارڈ " تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب قومی ادارہ برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج وزارت کی جانب سے پنڈت دیندیال اپادھیائے کے یوم پیدائش پر منعقد کی گئی۔
تقریب ورچوئل طور پر منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر 9 مختلف مخصوص امیدواروں کو اپنا کاروبار کرنے کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ یہ افراد دیہی سیلف ایمپلائمنٹ اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اپنے روزگار میں مشغول ہیں۔
ضلع گیا سے شبنم پروین اس ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والی بہار کی واحد امیدوار تھیں۔ انہیں وزارت دیہی ترقی کی طرف سے ایوارڈ، توصیفی سند اور میڈل دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دکاندار کے لڑکے فیصل نے یو پی ایس سی میں 447واں رینک حاصل کیا