اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: روزینہ نازش نے بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا - روزینہ نازش کو پارٹی نے قانون ساز کونسل کا امید وار بنایا

جے ڈی یو نے سابق ایم ایل سی مرحوم تنویر اختر کی اہلیہ روزینہ نازش کو بہار قانون ساز کونسل کے رکن کا امیدوار بنایا ہے، اس کے لیے آج انہوں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔

گیا: روزینہ نازش نے  بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا
گیا: روزینہ نازش نے بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

By

Published : Sep 22, 2021, 6:01 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 9:29 PM IST

بہار ضلع گیا کے رہائشی اور جنتادل یونائٹیڈ کے سابق قدآور رہنما و قانون ساز کونسل کے رکن سید تنویر اختر کی اہلیہ روزینہ نازش کو پارٹی نے قانون ساز کونسل کا امیدوار بنایا ہے۔

ویڈیو

روزینہ نازش نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی موجودگی میں اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے، تنویر اختر کا گزشتہ 8 مئی کو کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔

گیا: روزینہ نازش نے بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تنویر اختر کی سنہ 2000 میں روزینہ نازش سے شادی ہوئی تھی، تنویر اختر جے این یو کی طلباء یونین سے اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا اور وہ طالب علمی کے زمانے میں جے این یو طلبا یونین کے صدر بھی رہے. اس کے بعد انہوں نے کانگریس سے اپنی سیاست کی شروعات کی اور 2016 میں کانگریس کی ٹکٹ پر وہ ایم ایل سی بنے، تاہم بعد میں وہ کانگریس چھوڑ کر جے ڈی یو میں شامل ہوگئے۔

تنویر اختر کی انتقال کے بعد مسلسل یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ نتیش کمار تنویر اختر کی بچی ہوئی مدت کے لیے ان کی جگہ ان کی اہلیہ روزینہ نازش کو ایم ایل سی بنائیں گے، روزینہ نازش کو ابھی آٹھ ماہ کے لیے رکن قانون ساز کونسل بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:میرٹھ: مولانا کلیم احمد صدیقی اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار

اس موقع پر گیا سے مرحوم تنویر اختر کے تمام رشتے دار پٹنہ پہنچ چکے ہیں۔ مرحوم تنویر اختر کے بھائی سید خورشید اختر نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعلیٰ آگے بھی انہیں ایم ایل سی کے عہدے پر فائز کریں گے۔

Last Updated : Sep 22, 2021, 9:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details