گیا: ریاست بہار کے گیا میں آج آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین نے کہا کہ آئین ساز بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو بی جے پی والی مرکزی حکومت بدلنا چاہتی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ متعدد بار آئین پر چرچا کرنے کی باتیں کر چکے ہیں۔ اختر الاسلام شاہین نے اس دوران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھیم راؤ امبیڈکر نے جو دلتوں اقلیتوں پچھڑے لوگوں کو حقوق دیا تھا اس کو بلا تفریق ادا کرنے کے بجائے اس میں کٹوتی ہی نہیں بلکہ سازش کی۔ان کا نظریہ واضح ہوتا ہے کہ آج بھی یہ پسماندہ طبقہ کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریے والی پارٹیاں اور حکومت وقت نے بھی امبیڈکر کو نظر انداز کیا ہے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔آج بھی ایسا ہو رہا ہے۔جنتا دل کی جب حکومت بنی تب بھیم راؤ امبیڈکر کو وہ اعزاز بخشا گیا جس کے وہ حقدار تھے ایک بار پھر آر جے ڈی پوری ریاست میں بھیم راؤ امبیڈکر پر چرچا پروگرام کا انعقاد کیا ہے تاکہ نئی نسل بھیم راؤ امبیڈکر کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان کے ذریعے تیار کئے گئے آئین کو سمجھیں۔انہیں کیا اختیارات آئین میں ملے ہیں۔