اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈورمیٹری کی خدمات مہینوں بعد بحال - گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈورمیٹری کی خدمات

ریاست بہار کے گیا ریلوے جنکشن کے ڈورمیٹری کو مسافروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم باہری سیاحوں کی آمد کم ہونے سے ڈورمیٹری کے کمرے بک نہیں ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے وقت سے ہی ڈورمیٹری کو بند کردیا گیا تھا۔

گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈورمیٹری کی خدمات مہینوں بعد بحال
گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈورمیٹری کی خدمات مہینوں بعد بحال

By

Published : Dec 9, 2020, 11:34 AM IST

عالمی وباء کورونا وائرس کو لے کر ملک بھر میں نافذ کیے گئے۔ لاک ڈاون کے بعد سے ہی ریلوے کی خدمات بند کر دی گئی تھی۔ تاہم ریلوے کی خدمات بحال ہونے کے بعد کئی سہولتوں کو احتیاط کے طور پر بند رکھا گیا تھا جس میں سے ایک اہم سہولت ڈورمیٹری بھی ہے۔


گیا ریلوے اسٹیشن پر بھی ڈور میٹری کو کئی مہینوں کے بعد کھولا گیا ہے لیکن باہری مسافروں کی آمد کم ہونے کی وجہ سے ڈورمیٹری کے روم اور ہال خالی ہی نظر آرہے ہیں۔ ریلوے کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس سی امتحان کے پیش نظر ڈورمیٹری کو کھولا گیا تھا تاکہ باہر سے آنے والے طلبا کو ٹھہرنے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈورمیٹری کی خدمات مہینوں بعد بحال

ریلوے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی تعداد بھلے ہی کم ہوں لیکن انہیں تمام سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔ کورونا وبا کے مدنظر تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گیا کے ریلوے کمپلیکس میں بنایا گیا ارنو ہوٹل بھی کھول دیا گیا ہے۔


اسٹیشن منیجر کے کے ترپاٹھی نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ ڈورمیٹری کی آن لائن بکنگ پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ڈورمیٹری میں قیام کرنے کے لیے دستی طور پر بھی کمرہ بک کیا جا رہا تھا، لیکن کورونا کو دیکھتے ہوئے کوشش ہے کہ یہ کام مسافر خود سے کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر کمرے میں چار بیڈس ہوتے تھے، لیکن اب صرف دو بیڈس ہی لگائے گئے ہیں۔ تاکہ جسمانی دوری پر عمل کیا جاسکے، ہاسٹلری کے کھلنے کے ساتھ ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر آنے جانے والے مسافروں کی روزانہ اسکریننگ کی جاتی ہے۔


واضح رہے کہ گیا ریلوے اسٹیشن میں پندرہ روم ہیں اور دوہال ہیں، جہاں کنفرم ریزرویشن کے مسافر قیام کرنا چاہیں تو وہ رعایتی در پر قیام کرسکتے ہیں۔ اسٹیشن پر ابھی بھی مسافروں کو پہنچانے آنے والے قریبیوں کو پلیٹ فارم پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details