گیا:بہار میں ضلع گیا کے پروفیسر محمد رفیق ابوتراب آئی ایس ایس این انٹرنیشنل ریسرچ ایوارڈ 2022 کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ محمد رفیق ابوتراب شعبہ طبیعیات گورنمنٹ انجینئرنگ کالج ڈی ایس ٹی بہار کے 2022 میں آپٹکس اینڈ لیزر ٹیکنالوجی سے متعلق" ایلزیویئر "میں شائع شدہ ریسرچ پیپر کے لیے انہیں انٹرنیشنل بیسٹ ریسرچر ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ Gaya Professor selected for International Research Award
انہیں 20 اگست 2022 کو گرانڈور ہال بریز ریزیڈنسی تروچیراپلی تمل ناڈو میں منعقد ایک تقریب میں آئی ایس ایس این انٹرنیشنل ریسرچ ایوارڈ دیا جائے گا۔
محمد رفیق ابوتراب عالمی شہرت یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے ٹاپ دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں لگاتار دوسری بار شامل ہوئے ہیں جس میں شعبہ آپٹو الیکٹرونکس اور فوٹونکس میں عالمی رینک 629 ,آل انڈیا رینک 3 اور ٹاپ فیصد 1 سے کم ہے۔ ان کے شائع شدہ ریسرچ پیپرس کا اوسط impact factor جرنل سائٹیشن رپورٹس کلیریویٹ اینالیٹکس یو ایس اے2022 کے مطابق تقریباً 4 ہے۔