گیا: بہار میں آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ بہار بلدیاتی انتخابات کے پارٹی سطح پر نہ ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لیے سرگرم رہیں اور اپنے کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارا۔ خصوصاً میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے پارٹیوں نے اپنے کارکن امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ Polling Underway For Gaya Corporation Election 2022
اطلاعات کے مطابق شروعات میں کارپوریشن کے ایک دو وارڈوں میں ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کی خبر سامنے آئی، تاہم اسے فوری طور پر درست کر لیا گیا، لیکن اس کی وجہ سے کچھ منٹوں کی تاخیر سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ صبح کے وقت اب تک سبھی مقامات سے پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری ہونے کی اطلاع ہے، کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔ حفاظتی انتظامات بھی مکمل طور پر پختہ کیے گئے ہیں، تاکہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں کسی کو پریشانی کا سامنا نہیں ہو۔