گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی اپنے انداز اور کارروائی کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے اب ضلع پولیس کو موبائل فون برآمد کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسے پولیس پوراکرنے میں بھی کامیاب بھی ہے۔ پولیس کی موبائل برآمدگی ٹیم نے 38موبائل فون برآمد کیا ہے، جس کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے۔ پانچ عدد موبائل فون ان کے مالکان کو جن کے پاس ان کے موبائل کے کاغذات تھے، انہیں تھانہ انچارج نے واپس کردیا ہے۔
ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے کہا کہ دراصل موبائل فون چوری کے واقعات بڑھ گئے تھے۔ انہیں اسکی اطلاع مل رہی تھی تبھی انہوں نے جنوری ماہ میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایک واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا۔لوگوں سے اپیل کی کہ ان کے موبائل فون اگر چوری ہوتے ہیں یا پھول جاتے ہیں تو کاغذات کے ساتھ تفصیل واٹس ایپ کردیں۔ اس کے بعد کئی شکایتیں موصول ہوئیں ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موبائل فون برآمد کیا ہے۔ چوری کرنے والے افراد کی پہلے بھہ گرفتاری ہوچکی ہے جو ابھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔