گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک کہاوت کو ایک پولیس کے جوان نے اپنے فن سے صحیح ثابت کردیا ہے ، دراصل کہا جاتا ہے کہ ہر آدمی کے اندر کوئی نہ کوئی فن چھپا ہوتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اسے صحیح پلیٹ فارم اور وقت پر موقع نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہنر و فن کا مظاہرہ نہیں کرسکا لیکن ایسے شخص کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنے ہنر سے جلوہ بکھیرتا ہے گویا کے اس کے اندر پھر سے نئے جذبات ابھرجاتے ہیں اور اس کے اندر کی روح بیدار ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ صدر سب ڈویژن کے ' لوک شکایت ' آفیسر سمن کمار کی الوداعی تقریب میں دیکھنے کو ملا۔ الوداعی تقریب معمول کے مطابق منائی جا رہی تھی لیکن افسر کی جدائی کا درد ایک سپاہی کے اندر ضرور جاکر اجاگر ہوگیا ۔
اپنے ایک خوبصورت گانے کی پریزنٹیشن دے کر، وہ بھی بغیر کسی میوزک کے، نہ صرف افسر بلکہ دیگر لوگوں کو بھی حیران کردیا ۔ان کا نام گپتیشور پرساد ورما ہے جو لوک شکایت دفتر میں تعینات ہے، افسر کی جب وداعی تقریب ہوئی تو اس نے کرسی کو ڈھول سمجھ کر بجایا اور 'کبھی الوادع نہ کہنا' گانا گایا ، سوشل میڈیا پر کانسٹیبل گپتیشور کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے ، سوشل میڈیا پر کچھ یوزرز پچھلے دنوں جہان آباد کے ڈی ایم کی کرسی کو ڈھولک بنا کر گانا گانے کی ویڈیو کو ساتھ جوڑکر خوب تعریف کررہے ہیں ۔ Gaya Police Jawan Song Viral