اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Police پولیس نے چوری کے موبائل فون برآمد کرکے مالکان کو سپرد کیا

ضلع گیا کی پولیس نے چوری کے 126 موبائل فون برآمد کرکے ان کے مالکان کو سپرد کیا ہے. پولیس نے آج 51 موبائل فون مالکان کو ایس ایس پی دفتر میں سپرد کیا ہے۔

پولیس نے چوری کے موبائل فون برآمد کرکے مالکان کو سپرد کیا
پولیس نے چوری کے موبائل فون برآمد کرکے مالکان کو سپرد کیا

By

Published : Apr 29, 2023, 1:53 PM IST

پولیس نے چوری کے موبائل فون برآمد کرکے مالکان کو سپرد کیا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے گزشتہ چار ماہ میں قریب 20 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون برآمد کیا ہے. یہ وہ موبائل تھے جو چوری کرلیے گئے تھے یا پھر بدمعاشوں نے ڈکیتی یا دوسری وارداتوں کے دوران چھین لیا تھا یا پھر جس کسی سے گم ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گم ہوئے یا چوری ہوئے موبائل فون برآمدگی مہم ضلع پولیس کی جانب سے چلائی جارہی ہے جس میں اب تک بیس لاکھ روپے کی قیمت کے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اسی کڑی میں برآمد 51 موبائل فون کو ان کے مالکوں کو واپس کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت قریب ساڑھے سات لاکھ روپے ہے جب کہ اس سے پہلے جنوری ماہ میں 40 فون برآمد کرکے ان کے مالکوں کو سپرد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس کی قیمت سات لاکھ روپے کے قریب تھی جب کہ فروری اور مارچ میں 35 موبائل فون برآمد کیے گئے تھے۔ جس کی قیمت پانچ لاکھ روپے تھی اب تک کل 126 موبائل فون برآمد کرکے ان کے مالکوں کو دیا جا چکا ہے۔ آج بھی باضابطہ سبھی موبائل فون مالکوں کو بلاکر ان کے موبائل فون سپرد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bhagalpur Crime بھاگلپور میں رنگداری مانگنے کے الزام میں تین بدمعاش گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح سے ضلع پولیس کی کارروائی جاری رہے گی ساتھ ہی انہوں نے ضلع کے باشندوں سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص پرانا موبائل فون بغیر کاغذات کے نہیں خریدے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ چوری کا ہو اور اس سے کسی نے مجرمانہ واردات کو انجام دیا ہو۔ پوری تحقیق کے ساتھ ہی موبائل فون خریدیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ضلع پولیس نے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ جن کے موبائل چوری ہوجائیں یا پھر گم ہوجائیں تو اسکی اطلاع اس نمبر پر موبائل فون کی تفصیل اور کاغذات کے ساتھ شکایت درج کرائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details