اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پُہنچے کونسلر کو پولیس نے گرفتار کیا - کونسلر گرفتار کیا

Gaya: police arrested councilor who came to move no-confidence motion ضلع پریشد کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تجویز خارج ہوگئی ہے ، کیونکہ چئیرمین اور نائب چیئرمین کے خلاف اپوزیشن گروپ تجویز کو منظور کرانے کے لیے اکثریت پیش نہیں کرسکا ، البتہ عدم اعتماد کی تجویز لانے والے گروپ کے ایک رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار رکن ضلع پریشد کے خلاف وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پروگرام میں ہنگامہ کرنے کا الزام تھا۔

گیا: عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پُہنچے کونسلر کو پولیس نے گرفتار کیا
گیا: عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پُہنچے کونسلر کو پولیس نے گرفتار کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 5:16 PM IST

گیا: گیا ضلع پریشد میں عدم اعتماد کی تجویز ختم ہوتے ہی ایک رکن ضلع پریشد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، ضلع پریشد کے رکن پر وزیراعلی نتیش کمار کے پروگرام میں ہنگامہ کرنے کے الزام کے ساتھ کئی اور معاملے بانکے بازار تھانہ میں درج تھے ، آج وہ ضلع پریشد کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کے لیے پیش کی گئی تجویز میں شامل ہونے کے لیے ضلع پریشد کانفرنس ہال پُہنچے تھے ، تبھی شہر کے سول لائن تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اُنہیں گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او سول لائن تھانہ پنکج کمار نے بتایا کہ ضلع کے بانکے بازار کے ایک علاقے سے ضلع پریشد کے رکن کوشل ورما کو گرفتار کیا گیا ہے ،اس پر گزشتہ برس وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پروگرام میں ہنگامہ کرنے اور اسکول کی زمین پر قبضے کا الزام کے ساتھ کئی اور معاملہ درج ہے ، ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر کوشل ورما کی گرفتاری ہوئی ہے ،دراصل ضلع پریشد کے چیئرمین نینا کماری اور نائب چیئرمین شیتل پرساد یادو کے خلاف عدم اعتماد پر بحث کے لیے 17 ضلع پارشدوں نے درخواست دی تھی ، اس درخواست کی روشنی میں ڈی ڈی سی ونود دوہان نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے آج 9 جون کی تاریخ مقرر کی تھی ، پروگرام کے مطابق منگل کو ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی حالانکہ یہ اعتماد کی تجویز خارج کر دی گئی کیونکہ عدم اعتماد کے لیے جتنے کونسلروں کی تعداد کی ضرورت تھی اتنی تعداد میں کونسلر شامل نہیں ہوئے۔

اتری کی ضلع پریشد رکن کے نمائندہ اورنگ زیب عالم نے بتایا کہ ضلع گیا میں کل ضلع پریشد کی تعداد 46 ہے ، عدم اعتماد کی تجویز منظور ہونے کے لیے 24 کونسلروں کی حمایت ضروری تھی لیکن تجویز میں اپوزیشن گروپ کے صرف 7ہی کونسلر پہنچے تھے جسکی وجہ سے یہ عدم اعتماد کی تجویز کو خارج کردیا گیا ، واضح ہوکہ اسی عدم اعتماد کی تجویز میں چیئر مین نینا دیوی اور نائب چیئرمین شیتل پرساد یادو کے خلاف تجویز کی حمایت کرنے کوشل ورما پہنچے تھے ، پولیس نے پہلے سے ہی انکی گرفتاری کے لیے منصوبہ تیار کررکھا تھا ، کوشل ورما کو پولیس نے پہلے تجویز کے پروگرام میں شامل ہونے دیا ،تجویز کے پروگرام کو ختم ہوتے ہی پہلے سے موجود سول لائن تھانہ کی پولیس نے اُنہیں گرفتار کرلیا حالانکہ اس دوران کوشل ورما نے اپنی گرفتاری پر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے انکی ایک نہیں سنی۔

یہ بھی پڑھیں:گیا میں پندرہ دنوں کے دوران اغوا کے دو معاملے پیش آئے

واضح ہوکہ ضلع پریشد کے انتخاب کو دوسال مکمل ہوچکے ہیں ، دو برسوں بعد چیئر مین اور نائب چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کئے جانے کی گنجائش ہوتی ہے اگر تجویز قبول ہوجاتی ہے تو چیئر مین اور نائب چیئرمین کو دوبارہ سے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے پارشدوں کی اکثریت پیش کر سلیکشن کے انتخاب سے گزرنا ہوتا ہے ، ضلع پریشد کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کو کونسلر ہی منتخب کرتے ہیں ،دو برس مکمل ہونے پر ہی تجویز لائی گئی تھی تاہم یہ خارج ہوگئی ہے ، اب بقیہ تین برسوں تک بغیر کسی اعتماد کی تجویز کے چیئر مین اور نائب چیئرمین اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details