اردو

urdu

By

Published : Sep 6, 2022, 9:45 PM IST

ETV Bharat / state

Youth arrest in fruad case لاکھوں کی ٹھگی کرنے والا نوجوان گرفتار

گیا میں پولیس نے ایک نوجوان کو غیرقانونی طریقے سے زمین فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔ نوجوان پرلاکھوں روپیے کی ٹھگی کا الزام ہے۔ اس نے زمین رجسٹری کرنے کے لئے 35 لاکھ روپیے کی وصولی کی تھی ۔Youth arrested in fruad case

لاکھوں کی ٹھگی کرنے والا نوجوان گرفتار
لاکھوں کی ٹھگی کرنے والا نوجوان گرفتار

ریاست بہار کے ضلع گیامیں پولیس نے ایک نوجوان کو زمین کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔نوجوان کی شناخت ابرار احمد کے طور پر ہوئی ہے۔وہ گیوال بیگہ کے کھگڑیاٹولہ کا رہنے والا ہے۔Gaya Police Arrest Youth Land Fraud Case In Bihar

ذرائع کے مطابق بلال خان نام کے ایک شخص نے ابرار احمد پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ ابرار احمد نے ان سے اپنی ایک زمین فروخت کرنے کے نام پر پینتیس لاکھ روپیے لئے تھے۔ تاہم جب ابرار سے زمین کی رجسٹری کرنے کو کہا گیا تو وہ ٹال مٹول کرتارہا۔

یہ بھی پڑھیں:Salary Issue in Magadh University تنخواہ نہ ملنے سے اسسٹنٹ پروفیسر کے علاج میں دشواریاں

چند دنوں کے بعد میں پتہ چلا کہ جس زمین کا ابرار احمد نے سودا کیا تھا دراصل وہ سرکاری زمین ہے ، پیسے مانگنے پر واپس نہیں کیا۔بلال خان نے ا س معاملے کو لیکر شہر کے رام پورتھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔گزشتہ کئی ماہ سے ابرار احمد فرار تھا۔ تاہم آج پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں ابرار کے بھائی اور والدبھی نامزد ہیں۔

اطلاع کے مطابق آج پولیس نے ابرار احمد کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی تیاریوں میں تھی اس معاملے میں ڈی ایس پی سیٹی نے بتایا کہ 420 کا معاملہ تھا۔ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔آگے کارروائی جاری ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details