اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Police پولیس نے لائسنسی رائفل اور دیگر غیرقانونی اسلحوں کے ساتھ نو افراد کو گرفتار کیا - پولیس نے ضلع کے نیم چک بتھانی

گیا پولیس نے سنورخان سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے ان کے پاس سے اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں، حالانکہ برآمد اسلحوں میں لائسنسی رائفل بھی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ رائفل کے لائسنس جنکے نام سے ہیں وہ موقع پر موجود نہیں تھے۔

پولیس نے لائسنسی رائفل اور دیگر غیرقانونی اسلحوں  کے ساتھ نو افراد کو گرفتار کیا
پولیس نے لائسنسی رائفل اور دیگر غیرقانونی اسلحوں کے ساتھ نو افراد کو گرفتار کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 4:49 PM IST

پولیس نے لائسنسی رائفل اور دیگر غیرقانونی اسلحوں کے ساتھ نو افراد کو گرفتار کیا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے ضلع کے نیم چک بتھانی میں بڑی کارروائی کی ہے ،یہاں سے پولیس نے ایک گھر میں چھاپے ماری کر بڑی تعداد میں اسلحے ،ڈرون کیمرہ، دوربن اور دوسرے سامان برآمد کیے ہیں۔ ساتھ ہی اس گھر سے نو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو افراد کے خلاف پہلے سے ضلع کے علاوہ جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے مالے ڈیہہ تھانہ میں بھی کئی سنگین معاملے کا مقدمہ درج ہے ۔ان کے ذریعے کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن پولیس نے پہلے ہی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے،

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ نیم چک بتھانی کے تھانہ انچارج کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سمرور گاؤں میں کچھ بدمعاش کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں ،جس کے بعد تھانہ انچارج نے اس کی اطلاع پولیس کے اعلی افسران کودی اور افسران کی ہدایت پر نیم چک بتھانی کے تھانہ انچارج کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے پہنچ کر سنور خان ابن ممتاز خان مرحوم کے گھر کی گھیرا بندی کی اور سرچ آپریشن چلایا ۔ حالانکہ پولیس کا دعوی ہے گھر میں داخل ہوتے ہی پولیس کی ٹیم کو دیکھ کر وہاں موجود بدمعاش بھاگنے کی کوشش کرنے لگے لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

اُنہوں نے بتایا کہ گھر میں پولیس کو پہلے دو رائفل اور دیگر مشکوک سامان ملے ، پولیس نے جب وہاں پر موجود لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تو وہ تشفی بخش جواب نہیں دے پائے ، پولیس نے سمرور گاوں کے سنور خان کے گھر میں موجود سنور خان کے ساتھ عمیر خان ابن زبیر خان ، امن خان ابن مختار خان ، شاداب خان ابن مختار خان ، اعجاز احمد ابن محمد احسان ، آحل صدیقی ابن مصطفی ، محبوب انصاری عرف رضوان ابن رسید انصاری ،نتیش کمار ابن مسافر سنگھ ، راشیس کمار ابن سریندر سنگھ کو گرفتار کیا ہے ،ان کے پاس سے دو سنگل بور کا رائفل جس میں بٹ میں کور لگا ہوا ، اس میں ایک رائفل میں 315 بور کا 8 زندہ کارتوس ،جبکہ رائفل کی میگزین ان لوڈ کرنے پر چار اور کارتوس ملے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک اور دوسری سنگل بور کی رائفل برآمد ہوئی ہے ، جس میں 315 بور کا سات زندہ کارتوس، میگزین سے چار کارتوس برآمد ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک بن ڈو لیا جس میں پوائنٹ تھری 15 بور کا 22 عدد زندہ کارتوس اور ایک کالا رنگ کا بیگ جس میں 42 عدد زندہ کارتوس ،دو عدد اسٹیل کا چاقو ،ایک لوہے کا چاکو، ایک دوربن ، ایک عدد ڈرون کیمرہ اور سنور خان کے گھر کی چھت پر پانی ٹنکی سے ایک دیسی پسٹل جس میں ایک میگزین اور اسکے علاوہ 27 اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Osama Shahab Case اسامہ شہاب کو عدالتی حراست میں سیوان ڈویژنل جیل بھیجا گیا

پہلے سے ہے مجرمانہ ریکارڈ
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے مجرمانہ ریکارڈ کھنگالے گئے ہیں اس میں پایا گیا کہ شاداب خان ،امن خان ، عمیر خان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمے درج ہیں اور وہ ایک پیشہ ور مجرم ہیں ، شاداب خان عرف راجہ اور محبوب انصاری عرف رضوان کے خلاف بوکارو جھارکھنڈ کے بالاڈیہ تھانہ میں اسی ماہ 15 اکتوبر 2023 کو دفعہ 147/148/149/341/323/324/307 اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا ، یہ وہاں سے مجرمانہ واردات کو انجام دیکر گیا پہنچے تھے اور یہاں بھی واردات کو انجام دینے کی کوششوں میں تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے بدمعاش پکڑے گئے ہیں، ان بدمعاشوں کے خلاف ضلع میں بھی مقدمہ درج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details