اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماں کی ہی کمپنی کو بیٹے نے نشانہ بناکر لاکھوں روپے لوٹ لیے - امام گنج تھانہ حلقہ میں گزشتہ روز لوٹ

گیا ضلع میں ایک بیٹے نے اسی فائننس کمپنی سے پیسے لوٹ لیے جس میں اس کی ماں پیسے جمع کرتی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے، اس لوٹ کے معاملے میں ایک نابالغ بھی شامل تھا جسے پولیس نے سدھار ہوم بھیج دیا ہے۔

ماں کی ہی کمپنی کو بیٹے نے نشانہ بناکر لاکھوں روپے لوٹ لیے
ماں کی ہی کمپنی کو بیٹے نے نشانہ بناکر لاکھوں روپے لوٹ لیے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 5:36 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع امام گنج تھانہ حلقہ میں گزشتہ روز لوٹ کا معاملہ پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سٹی ایس پی ہمانشو کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے اس معاملے کی جب تحقیق کی تو پتہ چلا کہ بدمعاش کا تعلق فائننس کمپنی کی ایک کسٹمر سے ہے۔ دراصل امام گنج میں بھارت فائننس کمپنی کے نام سے ایک نجی کمپنی گاوں دیہات کے لوگوں کے درمیان چلتی ہے۔ اس میں غریب طبقے کے لوگ پیسے بطور سیونگ جمع کرتے ہیں۔

کمپنی کے نمائندے گاوں گاوں جاکر پیسے جمع لیتے ہیں گزشتہ 9 نومبر کو فائننس کمپنی کا ایک ملازم کلیکشن کا قریب تین لاکھ روپے لیکر اپنے دفتر واپس آرہا تھا تبھی راستے میں بدمعاشوں نے اسلحہ کی زد پر لیکر پیسے لوٹ لیے تھے ، بدمعاشوں نے اس دوران ملازم کے ساتھ مارپیٹ بھی کی اور اس سے پیسے سمیت موٹر سائیکل موبائل فون وغیرہ چھین لیے تھے ، اس واردات کے پیش آنے کی اطلاع ملنے پر مقامی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم اسوقت تک بدمعاش فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:قتل کے ملزمین ہجومی تشدد میں ہلاک

ماں کے ساتھ کمپنی میں جاکر کی تھی ریکی

واردات کو انجام دینے والے شخص کی ماں اسی کمپنی میں پیسے جمع کرتی تھی اور اس وجہ سے اسکا بیٹا کمپنی میں آتاجاتا تھا ، اس دوران بیٹے کی نیت میں کھوٹ آئی اور اسنے اپنے بدمعاش دوستوں کے ساتھ ملکر لوٹنے کا منصوبہ بندی کی .

یہ بھی پڑھیں:قتل کے ملزمین ہجومی تشدد میں ہلاک

اس واردات میں کئی بدمعاش شامل تھے جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ، پولیس نے اس معاملے میں تین کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس معاملے میں مزید بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details