گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس نے اسپریٹ لکوڈ کے غیرقانونی سپلائر معصوم علی انور کو گرفتار کیا ہے معصوم کو ضلع میں ٹاپ 20بدمعاشوں کی فہرست میں پولیس نے شامل کررکھا تھا۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
ضلع گیا کی پولیس بدمعاشوں اور غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں لگی ہے۔ اس کے لیے پولیس نے ٹاپ 20 بدمعاشوں کی فہرست بھی تیار کیا ہے۔ اسی کے تحت ضلع پولیس نے آج بنگال کے آسنسول سے معصوم علی انور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ معصوم علی انور ضلع میں غیرقانونی اسپریٹ کا کاروبار کرتا تھا۔ ضلع میں وہی اسکا سپلائر تھا۔