گیا:ریاست بہار سے باگیشور دھام کے ساشتری دھریندرساشتری کی واپسی ہوچکی ہے تاہم دھریندر ساشتری کو لیکر سیاست ابھی تک جاری ہے۔ آج ایک بار پھر جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپویادو نے دھریندر ساشتری کے ساتھ بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پپو یادو نے کہا کہ باگیشور سرکار کی کتھا بی جے پی کاایجنڈہ تھا ۔پپو یادو سنیچرکو گیا میں تھے اس موقع پر انہوں نے دھریندر شاستری کا نام لیے بغیر کہا کہ گذشتہ دنوں جو پٹنہ میں جو آئے تھے وہ بی جے پی کا ایجنٹ تھا انہوں نے دھریندر ساشتری کے لیے اس دوران چھچھورا لفظ کا بھی استعمال کیا اور پوچھے جانے پر کہا جنسی زیاتی کرنے والے کو ریپسٹ نہ کہا جائے، جھوٹے کو جھوٹا نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہرالیکشن سے پہلے چھچھورے کی جماعت کھڑا کرتی ہے، 2024کے لیے اس چھچھورے کو کھڑا کیا ہے جو بِیٹیوں اور عورتوں کی عزت نہیں کرتا ہے ،بہار کے لوگوں کو بی جے پی نے پاگل کہلوایاہے انہوں نے بہار حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھریندر ساشتری پر توہم پرستی پھیلانے اور اس کو فروغ دینے کے معاملے پر آئین کی دفعہ 219 کے تحت مقدمہ درج کرے کیونکہ اس دفعہ میں مقدمہ درج کرنے کی اجازت ہے ' دیویہ دربار اور پرچی نکالنے ' کے نام پر توہم پرستی کو بڑھایا جا تا ہے ، یہ بی جے پی کا پروجیکٹ کیا ہوا ہے اس کا مقصد معاشرے میں آپسی اتحاد کوتوڑنا ہے۔