اردو

urdu

By

Published : Aug 27, 2022, 8:48 PM IST

ETV Bharat / state

Gaya Employees to Learn Urdu: محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین آن لائن اردو سیکھیں گے

بہار کے ضلع گیا کے محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین آن لائن اردو سیکھیں گے، ڈسٹرک ایجوکیشن افسر نے اس کے لیے با ضابطہ لیٹر جاری کردیا ہے۔ اس خط کے مطابق ہر دن اردو ڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کی طرف سے دو گھنٹے کی آن لائن کلاس ہوگی۔

Eduvation Department Learn Urdu
Eduvation Department Learn Urdu

گیا:اردو ریاست بہار میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر وقتا فوقتا مہم اور پروگرام بھی ہوتے ہیں۔ اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ کے تحت غیر اردو داں طبقے کے درمیان اردو پڑھنے لکھنے کے لئے آن لائن کلاسز ہوتی ہیں تاکہ لوگوں کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کا پڑھنا اور لکھنا سکھایا جا سکے۔

اردو آن لائن کلاس سرکاری محکموں کے افسران وملازمین کرسکتے ہیں۔ اردو ڈائرکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ کی اس پہل کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ اب ضلع گیا ایجوکیشن افسر راج دیو رام نے ضلع کے سبھی بلاک ایجوکیشن افسر، اسکول سب انسپکٹر، سبھی طرح کے اسکولوں کے ہیڈماسٹرز کو لیٹر بھیجا ہے جس میں خواہش مند افراد کو اردو پڑھنے کے لیے آن لائن کلاس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Learning Centre غیراردو داں افراد میں اردو لرننگ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے


اس حوالے سے ایجوکیشن افسر راج دیو رام نے بتایا کہ اردو تربیتی سیشن یکم ستمبر سے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں انہوں نے تمام ڈی پی اوز، بی ای اوز، اسکول سب انسپکٹرز، تمام کیٹیگریز کے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ای او آفس میں کام کرنے والے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی ای او نےاس سلسلے میں کہاہے کہ غیر اردو بولنے والے افسران اور ملازمین جو تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وہ اپنے کنٹرولنگ افسر کے ذریعے ڈائریکٹر اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سیکریٹریٹ کمرہ نمبر 2092 سی بلاک آفیسر ہاسٹل بیلی روڈ پٹنہ کو رجسٹرڈ ڈاک یا ڈائریکٹر اردو کو میل کے ذریعے اپنی درخواست بھیج دیں۔

ڈسٹرک ایجوکیشن افسر راج دیو رام کے مطابق یکم ستمبر سے آن لائن کلاس پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک 60 دنوں تک روزانہ دو گھنٹے تک چلے گی۔ سیشن کے اختتام کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کامیاب افراد کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details