اردو

urdu

By

Published : Nov 6, 2019, 12:14 PM IST

ETV Bharat / state

گیا: نرسنگ ٹریننگ انسی ٹیوٹ کی طالبات کا مظاہرہ

ریاست بہار کے ضلع گیا کے 'انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال' کے نرسنگ ٹریننگ انسی ٹیوٹ کی طالبات نے بدھ کو مختلف مطالبات کو لے کر ریلی نکالی اور کلکٹریٹ پہنچ کر ڈی ایم ابھشیک سنگھ سے ملاقات کی۔

گیا: جی این ایم طالبات کا مظاہرہ

گیا انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کے جی این ایم اسکول کی طالبات نے بدھ کو ڈسٹرک مجسٹریٹ کو اپنے مطالبات کی کاپی سونپی۔

طالبات کا کہنا ہے کہ 'انہیں کافی مشکلات کاسامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ خستہ حال و جرجر ہاسٹل میں رہنے کو وہ مجبور ہیں۔ ڈیوٹی پوری لی جاتی ہے مگر سہولت دستیاب نہیں کرائی جاتی ہے۔'

گیا: جی این ایم طالبات کا مظاہرہ

ڈسٹرک مجسٹریٹ کو بتایا گیا کہ 'سپرٹنڈنٹ سے مسائل بتایا جاتا ہے لیکن وہ حل کرنے کے بجائے بدسلوکی سے پیش آتے ہیں۔'

طالب علم دویانشی راج نے بتایا کہ 'گزشتہ کئی دنوں سے ان کے ہاسٹل میں پانی نہیں آرہا ہے۔ چھت کی دیوار جھڑتی رہتی ہے۔ کئی مسائل ہیں جو ہمیشہ منتظمہ سے مل کر بتایا جاتا ہے مگر صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔ ان سے ایمرجنسی میں بھی خدمات لی جاتی ہیں۔ لیکن سہولت کے نام پر انہیں کچھ نہیں دیا جاتا ہے۔'

طالبہ امیشا رانی نے بتایا کہ 'جہاں پر ان کا ہاسٹل ہے وہاں پر گندگی اور جانوروں کا ڈیرا ہے۔ جس سے گندگی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ بیماریوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ کئی بار شکایت حکام سے کی گئی ہے لیکن مسائل کا حل نہیں نکل رہا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details