ریاست بہار میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب کو لیکر ضلع گیا میں بھی سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، گیا میونسپل کارپوریشن کے 53 وارڈوں کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی کاروائی جاری ہے، آج زیادہ تر ان وارڈوں کے امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا جو مسلم اکثریتی وارڈ ہیں۔Muslim candidates filed nomination papers in Gaya
امیدوار نئی سوچ اور مضبوط ارادے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا اظہار بھی کررہے ہیں، آج وارڈ نمبر 33 سے اسعد پرویز عرف کمانڈر ، وارڈ نمبر 38 سے کلام قریشی ، پنچایتی اکھاڑا سے چنو خان اور دیگر امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا اس دوران وارڈ نمبر 38 سے قسمت آزمانے والے کلام قریشی نے وارڈ کا انتخاب لڑنے کی ایک حیران کن وجہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انکے وارڈ کے ان گلی وعلاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی جو مسلم اکثریت والی گلی ہیں کیونکہ موجودہ کاونسلر کا رویہ امتیازی اور تفریق کے ساتھ ایک خاص ذہنیت کا تھا۔
موجودہ وارڈکاونسلر کا مانناتھا کہ مسلمانوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا تھا اس لئے ان کے مسائل کو حل کرنا انکی ذمہ داری نہیں ہے جو ایک افسوسناک عمل ہے۔
عوامی نمائندے کسی خاص فرقے کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ اس حلقہ کے سبھی باشندوں کی نمائندگی کرتے ہیں ، کلام قریشی نے کہاکہ انہیں اس بات کی تکلیف تھی اور اسی ناراضگی کو لیکر وہ انتخابی میدان میں ہیں۔