اردو

urdu

ETV Bharat / state

Useful Items From Garbage: ہر روز نکلنے والے کچروں سے تیار کی جائیں گی کارآمد چیزیں - گیا میونسپل کارپوریشن

ریاست بہار کے شہر گیا میں کچروں سے کارآمد چیزیں Useful Items From Garbage تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق ہر روز پورے شہر سے نکلنے والے کچرے سے کھاد اور رسیاں بنائی جائیں گی۔

کچروں سے تیار کی جائیں گی کارآمد چیزیں
کچروں سے تیار کی جائیں گی کارآمد چیزیں

By

Published : Dec 1, 2021, 6:49 PM IST

شہر گیا کو 'سوچ بھارت مشن swachh bharat mission' کے تحت اول آنے کے بعد میونسپل کارپوریشن اپنے کاموں میں اور مزید بہتری لانے کی کوشش میں ہے، خاص طور پر کارپوریشن انتظامیہ کچرے کا بہتر استعمال کے لیے Useful Items From Garbage کوشاں ہے۔ شہر کے نیلی پنچایت میں واقع کچرا ڈمپنگ یارڈ Garbage Dumping Yard میں 6 بڑی و چھوٹی مشینوں کو لگا کر کچروں سے کھاد بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

کچروں سے تیار کی جائیں گی کارآمد چیزیں

گزشتہ 33 برسوں کے کچرے کے پہاڑ کو تین ہیکڑ تک صاف کرلیا گیا ہے بقیہ پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ شہر گیا میں ہر دن اوسطاً ڈھائی سو ٹن کچرا نکلتا ہے۔

گیا کارپوریشن کے ماتحت 53 وارڈز ہیں اور یہاں سے ڈھائی سو ٹن کچرا ہردن نکلتا ہے حالانکہ کارپوریشن ملازمین باقاعدگی سے شہر سے ہر دن کچرا اٹھاتے ہیں لیکن انہیں ڈسپوزل کرنے کے بجائے ایک جگہ پر جمع کر دیا جاتا تھا۔ کئی بار ڈمپنگ گراؤںڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے نیلی اور اس سے متصل علاقوں میں دھواں اور اس کی بدبو سے لوگوں کو سانس لینے میں بھی پریشانی تھی۔

لیکن اب اس جگہ پر اس طرح کام ہوئے ہیں کہ مقامی لوگ میونسپل کارپوریشن کی تعریف کررہے ہیں۔ خشک اور گیلے کچرے سے کھاد اور رسی بنانے کی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ تین ہیکڑ رقبہ پر سے کچرا ہٹا لیا گیا ہے جبکہ ابھی تقریباً پانچ ہیکڑ زمین پر سے کچرا ہٹانے کی کوشش جاری ہے۔

یہ پلانٹ اتنا بڑا ہے کہ ہر دن دو ٹن کھاد یہاں سے تیار ہوگی ساتھ ہی کچرے کے ڈسپوزل کے اور بھی کئی اقدام کئے جا رہے ہیں۔

گیا میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار نے بتایا کہ یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے اس سے نہ صرف کچرا کم ہوگا بلکہ کھاد، رسی اور دیگر کار آمد چیزیں بھی تیار ہوں گی اور میونسپل کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ شہر کے ہوٹلز، سبزی منڈیوں اور مندروں میں بھی کچرا ڈسپوزل مشین لگائی جائے گی۔

اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر موہن شریواستو کہتے ہیں کہ 'کوڑے کے ڈھیر کو صاف کرنے میں کارپوریشن ملازمین مصروف ہیں جہاں کبھی کچرے کا پہاڑ ہوتا تھا اب وہاں نامیاتی کھاد بنانے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں پھول اور پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔ اس جگہ کو پارک کی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گیا میونسپل کارپوریشن کے 53 وارڈوں سے 260 سے 280 ٹن تک کچرا ہر دن نکلتا ہے۔ کچرا اٹھانے کے لیے ہر وارڈ میں دو گاڑیاں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اہم سڑکوں پر بھی گاڑیاں موجود ہوتی ہیں جو کچرا جمع کرتی ہیں اور کچرے کو نیلی ڈمپنگ یارڈ میں ڈالا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی آپ کریں اور کچرا سرکار ہٹائے!

واضح رہے کہ رواں برس شہر گیا مرکزی حکومت کے سروے میں صاف ستھرائی کے معاملے میں بہار میں اول آیا ہے اب میونسپل کارپوریشن کی کوشش ہے کہ وہ قومی سطح پچاس صاف ستھرے شہر میں شامل ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details