بہار میں شراب بندی قانون کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ پنچایتی انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے باوجود انتخابات میں اپنے حامیوں کو راغب کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جم کر شراب کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس دوران ضلع گیا کے دھنگائی تھانہ علاقے کے گوسائی پیسرا کے شیو گنج بازار میں شراب کے نشے میں ہنگامہ کرتے ہوئے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرفتار افراد کی شناخت دیوانی پنچایت کے مکھیا اومکار کمار، پنچایت اسکول ٹیچر ستیہ نارائن شاہ عرف ٹنٹن کمار اور ایک مقامی باشندہ ہری داس کے طور پر ہوئی ہے۔