اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College مرزا غالب کالج نے انٹرکالج بیڈمنٹن چمپئن شپ کا خطاب جیتا

بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت گیا کالج میں منعقدہ انٹرکالج ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج نے خطاب اپنے نام کیا ہے اس ٹورنامنٹ میں آٹھ کالجوں کی ٹیم نے حصہ لیا تھا ۔Mirza Ghalib College's brilliant performance in the Intercollegiate Badminton Championship

انٹرکالج بیڈمنٹن چمپئن شپ کا خطاب جیتا
انٹرکالج بیڈمنٹن چمپئن شپ کا خطاب جیتا

By

Published : Dec 10, 2022, 9:17 PM IST

Updated : Dec 10, 2022, 9:55 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزاغالب کالج کی اسپورٹس ٹیم نے حال کے دنوں میں نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ، یونیورسیٹی اور کالج سطح کے کئی بڑے ٹورنامنٹ میں اپنا دبدبہ قائم کیا ہے ، سکریٹری شفیع شمسی نے اسپورٹس ٹیم کو لیکر ایک خاص پہل کی ہے اور اسکے لیے باضابطہ کالج کے ایک اسٹاف کو انچارج مقررکیا ہے تاکہ کالج کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ Mirza Ghalib College's brilliant performance in the Intercollegiate Badminton Championship

مرزاغالب کالج کے اسپورٹس انچارج ابوحذیفہ نے بتایا کہ مگدھ یونیورسٹی انٹر کالج بیڈمنٹن چیمپئن شپ گیا کالج کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں مگدھ یونیورسٹی کے آٹھ کالجوں نے حصہ لیا جن میں گیا کالج گیا، مرزا غالب کالج گیا، کے ایل ایس کالج نوادہ، آر ایم ڈبلیو کالج نوادہ، ایس ایم ایس جی کالج شیرگھاٹی، آر ایل ایس وائی کالج اورنگ آباد، ایس ایس کالج جہان آباد، ایس این ایس کالج اورنگ آباد کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں مردوں کے زمرے میں مرزا غالب کالج کی ٹیم فاتح رہی جبکہ گیا کالج کی ٹیم رنر اپ رہی۔ اسی طرح طالبات کی ٹیم میں گیا کالج گیا کی ٹیم فاتح اور مرزا غالب کالج کی ٹیم رنر اپ رہی۔
مرزا غالب کالج سے لڑکوں کی کیٹیگری میں تبریز علی، گورو راج، پرنس ابھیشیک، پریش کمار، شان علی، عنایت القادر نے حصہ لیا اور لڑکیوں کی ٹیم میں تنوجا شرما، شالو کماری، پرگیہ کماری، ایمن اور ثمرین نے حصہ لیا۔ اس میچ میں مرزا غالب کے اسپورٹس انچارج ابو حذیفہ نے اہم کردار ادا کیا، جنہیں طالب علم فیضان نے سپورٹ کیاConclusion:بیڈمنٹن ٹیم کی کامیابی پر کالج منتظمہ بالخصوص سکریٹری شبیع عارفین شمسی ،ایڈوکیٹ شاہ زماں انور ، پروفیسرانچارج پروفیسر سرفراز خان ، نائب پرنسپل شجاعت علی خان نےمبارک باد پیش کی اور کہاکہ کالج میں معیاری تعلیم جاری ہے اور اسکے ساتھ کھیل کے شعبے کو بھی آگے بڑھایاگیا ہے یہاں کے طلبا وطالبات نے کھیل بہترین کارکردگی پیش کی ہے اب کوشش ہے کہ یہاں کی ٹیم اسٹیٹ سطح کے مقابلے کو کھیلے
مزید پڑھیں:Mirza Ghalib College in Gaya ہائی کورٹ کی ہدایت پر شمسی بنے مرزاغالب کالج کے سکریٹری

Last Updated : Dec 10, 2022, 9:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details