گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا سے سفر حج پر اس مرتبہ 96 افراد روانہ ہوں گے۔ ان میں زیادہ تر پرواز 19 جون کو کولکاتا سے ہوگی، جب کہ بقیہ عازمین حج کی پرواز 21 جون کو ہوگی۔ 19 جون کو جن کی پرواز ہے، وہ آج بذریعہ ٹرین گیا سے کولکاتا کے لیے دیر رات روانہ ہوگئے۔ گیا اسٹیشن پر انہیں رخصت کرنے کے لیے دوست و احباب اور رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ Gaya Hajj Pilgrims Leave for Kolkata
خاص طور پر گیا کے وہ رضاکار جو برسوں سے گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہتے تھے، وہ گیا اسٹیشن پر پہنچ کر روانہ ہونے والے عازمین کو الوداع کیا۔ عازمین حج کو پھول کا ہار پہنا کر اور دعاوں کی درخواست کے ساتھ الوداع کہا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر اس دوران 'لبیک الہم لبیک اور درود وسلام کا ورد بھی ہوا۔