گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کو نیتی آیوگ کے انسپریشنل "متاثرکن"ضلع پروگرام کی ڈیلٹا رینکنگ میں گیا نے ملک کے 112 اضلاع میں صحت اور غذائیت میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
گزشتہ روز ہی نیتی آیوگ نے دسمبر 2022 کے مہینے کی درجہ بندی جاری کی۔درجہ بندی میں نیتی آیوگ نے صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے پانچ معیار طے کئے تھے۔ گیا ضلع نے نیتی آیوگ کے پانچوں اہلیت اور معیار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ضلع نے انفراسٹرکچر میں 65.7، صحت اور غذائیت میں 57.4، زراعت اور آبی وسائل میں 30.6، تعلیم میں 51.5، اور مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی میں 28.4 نمبر حاصل کئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نومبر 2022 میں گیا کا مجموعی اسکور 45.7 تھا جو دسمبر میں بڑھ کر 48.2 ہو گیا ہے
اس سے پہلے نومبر ماہ میں گیا ضلع کو صحت اور غذائیت میں 50.7 پوائنٹس ملے تھے جبکہ تعلیم میں 50.3، زراعت اور آبی وسائل میں 30.3، مالیاتی شمولیت اور مہارت کی ترقی (کوشل ویکاس) میں 27.8 اور انفراسٹرکچر میں 65پوائنٹس ملے تھے تاہم دسمبر ماہ میں اس میں سدھار ہوا ہے ۔ گیا کو تعلیم میں 9واں مقام، زراعت اور آبی وسائل میں 56واں مقام، مالیاتی شمولیت اور ہنرمندی کی ترقی میں 52واں مقام جبکہ انفراسٹرکچر میں 61واں مقام ملا ہے۔