اطلاع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح دھنباد کی قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں کولکاتہ میڈیکل کالج کے قریب رہنے والا یہ کنبہ اپنے گھر جا رہا تھا۔ اس دوران یہ المناک حادثہ دھنباد کی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
ڈرائیور سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد ہلاک ہوگئے بتایا جارہا ہے کہ گاڑی کھائی میں گرنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
حاجی محمد شمیم نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران انکی بیٹی آمرین نواز ، داماد حافظ دانش نواز اور نوماہ کی نواسی گیا میں رکی ہوئی تھیں ۔
مارچ کے پہلے ہفتے میں یہ لوگ کولکاتہ سے گیا آئے تھے ۔ تاہم لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے یہیں ٹھہرے ہوئے تھے ۔پاس لیکر آج کولکاتہ جارہے تھے تبھی دھنباد کے قومی شاہراہ پرگاڑی حادثے کی شکار ہوگئی ۔جس میں داماد ، بیٹی ، بیٹا اخلاق احمد اور نوماہ کی نواسی کی موت ہوگئی ۔دھنباد سے میت گیا آئیگی اور اسکے بعد یہیں قبرستان میں تدفین عمل میں آئیگی